بلاول ہاؤسن کے قریب چینی باشندوں کی گاڑی پر بارودی مواد ،کون ملوث؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں بلاول ہاوس چورنگی کے قریب گاڑی میں بارودی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ گاڑی پر لگائی گئی ڈیوائس میں کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیور کا میگنیٹ استعمال کیا گیا ،ہارڈ ڈرائیور میگنیٹ زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے،ڈیوائس پر موجود ڈیوٹونیٹر پھٹ گیا بارودی مواد نہیں پھٹا,واقعے میں غیر ملکی ایجنسی ملوث ہوسکتی ہے
کہا جا رہا ہے کہ بلاول چورنگی کے قریب نامعلوم افراد غیر ملکی کی گاڑی پر مشکوک چیز پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے بعد کھلبلی مچ گئی،اور شہری نے ون فائیو پر کال کی جس کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ، جائے وقوعہ کا گھیراؤ کر لیا
دہشتگرد ڈیوائس نصب کر کے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ایک کلو سے زائد باردوی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ریموٹ کی مدد سے دھماکے کی کوشش کی، بم کے ساتھ منسلک ڈیٹونیٹر نہ پھٹ سکا جس سے دھماکے نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق گاڑی چینی باشندے کی ہے جو قریب کا رہائشی ہے،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے میگنیٹک بم کو گاڑی سے علیحدہ کر لیا .بم کو ناکارہ بنایا جا رہا ہے