بلاول کے لاڑکانہ میں 5 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں کتوں کا شہریوں کو کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
ایم ایس لاڑکانہ نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں رپورٹ جمع کرا دی ،رپورٹ میں ضلع لاڑکانہ میں 5 ہزار لوگوں کو کتوں کا لوگوں کو کاٹنے کا انکشاف سامنے آیا ہے
عدالت نے استفسار کیا کہ لاڑکانہ میں 5 ہزار لوگوں کو کتوں نے کاٹا ہے، مقدمات کتنے درج ہوئے ؟پولیس نے کہا کہ 21ایف آئی آردرج کی ہیں جسٹس آفتاب حسین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کااظہار برہمی ، بچوں کو کتے کاٹ رہے ہیں تو آپ کو پتہ نہیں چلتا،کسی رکن صوبائی یا قومی اسمبلی یا پھروزیر کے بچے کو کتا کاٹے تو انہیں پتا چل جائے گا
عدالت نے کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی
سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد بھی سائیں حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔
محکمہ صحت سندھ نے اگست تک ڈاگ بائٹ واقعات کےاعداد وشمارجاری کردیئے ،رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد ڈاگ بائٹ کاشکار ہوئے ہیں،قمبرمیں رواں سال 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکارہوئے ،دادو میں 11 ہزار 330 جبکہ نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا
آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے
رپورٹ کے مطابق خیرپور میں 8 ہزار 958 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ،جناح اسپتال میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ،ستمبر تک7ہزار 741 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا تھا .
سندھ کے بعد لاہور میں کتوں کے وار، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا
شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.