مزید دیکھیں

مقبول

ٹرمپ کی حلف برداری،بلاول کو ٹرمپ کےناشتے میں بھی دعوت مل گئی

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے میں شرکت کریں گے۔ بلاول بھٹو اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لیے سب سے اہم پاکستان کی سلامتی اور وقار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سیاسی اور سفارتی آداب سے بخوبی واقف ہیں اور وہ اپنے تجربات کی بنیاد پر ملکی اور عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔موجودہ پارلیمنٹ میں بلاول بھٹو زرداری ان سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں جنہیں نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سیاسی اور اقتصادی حالات کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان کے معاشی اور اقتصادی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک تاریخی کردار ادا کر سکتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا عالمی سطح پر اثرورسوخ اور ان کی سفارتی مہارت پاکستان کی ترقی اور عالمی سطح پر اس کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، بلاول بھٹو زرداری کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب اور دیگر متعلقہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو ذاتی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب 20 جنوری کو ہوگی،

ملزم نے قیمتی سامان کو ہاتھ تک نہ لگایا،سیف پر حملہ،کرینہ کا بیان ریکارڈ

بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئے کوچ کا تقرر کردیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan