پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سب سے بڑا سویلین اعزاز نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی فورمز پر پاکستان کا زبردست انداز میں مؤقف اجاگر کرنے پر بلاول بھٹو کو آج اعلیٰ ترین سول اعزاز دیاجا ئے گا ، اُن کے ساتھ وفد میں شامل ارکان کوبھی اعزاز دیا جائے گا۔
واضح،رہے کہ بلاول نے بھارتی جارحیت پر عالمی برادری کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرکے یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کا امن کا بیانیہ پیش کیا تھا،بھارت کے خلاف جنگ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کرنا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت پر عالمی برادری کو پاکستان کے بھرپور مؤقف سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کا امن بیانیہ پیش کیا،بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر جارحیت کی جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ناصرف 6 بھارتی جنگی طیارے گرائے بلکہ کئی ائیر فیلڈز کو بھی تباہ کیا، 4 روزہ جنگ میں بھارت نے امریکا سے مدد طلب کی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔
دریں اثنا بلاول بھٹو نے قوم کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی مبارکباد دیتے ہوئے بیروزگاری، مہنگائی، غربت اور امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا،جمہوری استحکام، 1973ء کے آئین اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع و خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔