سندھ کے سینئر وزیر،وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج بھارت میں صرف ایک ہی نام گونج رہا ہے اور وہ نام ہے بلاول بھٹو زرداری کا،بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر سے لے کر مسئلہ فلسطین تک پاکستان کا موقف عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کیا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے امید کی کرن ہیں۔ بلاول نے امن کے پیغام کو فروغ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے مذاکرات اور خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے،بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت اور جنگی پالیسیوں کے خلاف بھرپور سفارتی دفاع کیا ہے اور عالمی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ملک کے حق کو مضبوطی سے اجاگر کیا ہے،بلاول کی قیادت میں پاکستان نے بین الاقوامی میدان میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنایا ہے، بلاول بھٹو زرداری کا کردار نہ صرف سیاسی بلکہ سفارتی محاذ پر بھی نمایاں ہے، جو پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک طاقتور آواز ہے۔

Shares: