بلاول نے مایوس کیا،بالکل "فارغ” ہیں، سینیٹر فیصل جاوید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کی جانب سے وزیراعظم سے استعفیٰ کے مطالبے پر سینٹر فیصل جاوید نے جونیئر زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جناب حادثاتی چیئرمین! آپ کا مطلوبہ اس وقت ملک بھر کیطرح سندھ کے مزدوروں اور محنت کش افراد کی دیکھ بھال میں مصروف ہے،
سینٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ جناب فرزند زرداری! آپ کا مطلوبہ نمبر ان دیہاڑی دار افراد کی 12 ہزار فی کس کے حساب سے مدد میں مصروف ہے، جناب بلاول! آپ بالکل فارغ ہیں اور آپ کے مطلوبہ نمبر سے آپ کیلئے اس وقت کوئی جواب موصول نہیں ہورہا، آپ سے التماس ہے کہ 3 سال بعد کوشش کیجئے مگر تب تک نامہ اعمال میں دکھانے کیلئے کچھ بھر لیجئے،افسوس کا مقام ہے ایک بار پھر بلاول نے مایوس کیا،
فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ بجائے اس کے کہ اپنے کام بتاتے کہ سندھ میں کیا کیا ہے ؟ ایک بار پھر سیاسی بیانات دینا شروع کر دیے،بلاول سندھ میں اپنی حکومت کا رپورٹ کارڈ عوام کو دکھائیں، اٹھارہویں ترمیم کہاں گئی ؟ سندھ کی خودمختاری کہاں گئی،ان کے کام نہ کرنے کی وجہ سے اٹھارویں ترمیم پر غور ضروری ہوگیا ہے، سندھ کی دیہی آبادی انتہائی غربت میں ھے،
سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ کیا بلاول کبھی کراچی میں مچھر کالونی گئے ہیں – کیا کبھی لیاری کے عوام کو دیکھا وہ کس حال میں رہ رہے ہیں، ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ جھوٹ بولنا چھوڑو اور کام پر توجہ دو، وفاق کام کر رہا ہے – کےپی حکومت کام کر رہی ہے ہے پنجاب حکومت کام کر رہی ہے – سندھ حکومت صرف سیاسی باتیں کر رہی ہے، چاہیے تھا کہ افطاری کے بعد یہ پریس کانفرنس کرتے – روزے میں تو جھوٹ نہ بولیں – جھوٹ تو ویسے بھی نہیں بولنا چاہیے – مگر یہ عادت سے مجبور ہیں
وزیراعظم کچھ نہیں "کرتے”، ہماری "ضرویات”پوری کی جائیں، بلاول








