بلاول نے کشمیر انتخابات کے سلسلے میں لگایا بڑا الزام

0
42

بلاول نے کشمیر انتخابات کے سلسلے میں لگایا بڑا الزام

باغی ٹی وی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے آزادکشمیر انتخابات میں پیسے بانٹے گئے، آزادکشمیر انتخابات میں وفاقی وزیر نے پیسے بانٹے،ماضی میں کبھی کشمیر کی تاریخ میں بھی اس طرح کی دھاندلی نہیں ہوئی، کشمیر انتخابات میں جو دھاندلی ہوئی اسے بے نقاب کریں گے.

بلاول نے کہا کہ خان صاحب کی حکومت میرے جیالوں کو پکڑے یہ برداشت نہیں کریں گے،نہ ماضی میں پیپلزپارٹی نے سیاسی انتقام برداشت کیا نہ آج کرے گی،تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی بے روزگاری، غربت اور مہنگائی ہے،جمہوری، پارلیمانی طریقے سےحکومت کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں،اپوزیشن کے دوستوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے،

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اپوزیشن کےد وستوں کو پیغام دوں گا کہ پارلیمانی طریقہ کار اپنایا جائے،ہماری اپوزیشن جماعتیں حکومت کو ہٹانا نہیں چاہتے،پیپلزپارٹی کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کامقابلہ کرکے اسے شکست دے گی،پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا، پیپلزپارٹی صاف اور شفاف انتخابات چاہتی ہے،آزادکشمیر میں صاف اور شفاف انتخابات نہیں کرائے جاسکے،

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے عوام کو لاوارث چھوڑدیا ہے،

Leave a reply