بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو 8 فروری سے قبل مناظرے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جہاں چاہیں مناظرے کے لیے تیار ہوں، دنیا بھر کے امیدوار ٹی وی پر مناظرے کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے وزارت عظمٰی کے امیدوار نواز شریف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ 8 فروری سے پہلے کسی بھی وقت، کہیں بھی مجھ سے مباحثہ کریں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی سطح پر صدارتی اور وزارت اعظمیٰ کے امیدوار ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں، جس میں وہ ووٹرز کو اپنے منصوبوں کے بارے میں اہم نکات بیان کرتے ہیں۔


پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ووٹنگ کے عمل سے پہلے شفافیت کے لیے ووٹرز کو یہ آگاہی بہت ضروری ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو مشکل وقت ختم اور اچھا وقت شروع ہوگا، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری عروج پر ہے، ملک میں دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھارہی ہے، جمہوری بحران سے پورے معاشرے میں بحران ہے۔سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدانوں نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے، ہم سب مل کر معاشی، مہنگائی کا مقابلہ کریں گے، ہم سب مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔

Shares: