بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے بارش کے نقصانات کی رپورٹ طلب کی

0
39
bilawal bhuto

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سکھر، لاڑکانہ، اور خیرپور سمیت صوبے بھر میں بارش کے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر رپورٹ طلب کی ہے، اور کہا ہے کہ یہ رپورٹ فوری طور پر فراہم کی جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ سکھر اور لاڑکانہ کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کے فوری اخراج کو یقینی بنایا جائے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
خیرپور ضلع میں ڈیم کے بند میں شگاف کی صورت حال پر بھی بلاول بھٹو زرداری نے فوری تحقیقات کرانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ شگاف کی وجہ سے نقصان کم سے کم ہو اور متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے محکمہ ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن اور پی ڈی ایم اے کو بارش متاثرین کی امداد کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھانے کی تاکید کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بارش متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

Leave a reply