مزید دیکھیں

مقبول

بجٹ پر تحفظات:بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے 25-2024 کے وفاقی بجٹ پر پارٹی کے تحفظات پر بات کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت قبول کرلی۔

باغی ٹی وی : بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ملاقات کی دعوت دی،دونوں کے مابین ملاقات جمعہ تک وزیراعظم ہاؤس میں متوقع ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بلاول بھٹو کو بجٹ 25-2024 پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے 12 جون کو بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی، اجلاس میں پیپلز پارٹی کی علامتی شرکت تھی کیونکہ پیپلز پارٹی کا الزام ہے کہ حکومت نے بجٹ کی تیاری کے دوران ان کی پارٹی سے مشاورت نہیں کی ادھر پی پی پی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ایک نکاتی ایجنڈا ہے جس کے تحت زیر التوا مسائل بالخصوص پی پی پی کے تحفظات کو حل کرنا ہے کیونکہ پارٹی تنخواہ دار طبقے پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کے خلاف ہے۔

گلوکار ملکو کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ …

جرائم ختم نہیں ہوئے لیکن کرمنلز کو محدود کردیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

محکمہ داخلہ کی خیبرپختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے …