کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کردیا۔
باغی ٹی وی: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ایکسپریس وے کے افتتاح کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے خود اپنی گاڑی شہید ذوا لفقا رعلی بھٹو ایکسپریس وےپر ڈرائیو کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی گاڑی میں موجود تھے بلاول بھٹو زرداری نے ایکسپر یس وے پر 100 روپے ٹول ٹیکس بھی ادا کیا اور ایکسپریس وے کا تفصیلی جائزہ لیا۔
فتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے اراکین، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، قائم علی شاہ سمیت پارٹی کی دیگر سینئر قیادت موجود تھی۔
یوٹیوب ، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی کیلئے درخواست دائر
افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شاہراہ بھٹوبنانے میں ہمیں بہت دیرہوگئی ہے، آج سے 30 سال پہلے محترمہ بینظیر نے ایک پیکج دیا تھا، اس پیکج میں اس منصوبے سمیت لیاری ایکسپریس وے اور دیگر منصوبے شامل تھے، ملیر ایکسپریس وے سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے، آج قیوم آباد سے شاہ فیصل تک ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کے 9.1 کلومیٹر کا جزوی افتتاح کیا گیا ہے، ملیر ایکسپریس وے کی کل لمبائی 39 کلومیٹر ہے، یہ منصوبہ کورنگی کریک ایونیو سے شروع ہوکر ملیر ندی تک پھیلا ہوا ہے۔
امریکی شہر مینہیٹن جتنی خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی
انہوں نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی کل لاگت 55 ارب روپے ہے، سندھ حکومت ملیر ایکسپریس وے کے لیے تقریباً 32 ارب روپے فراہم کر رہی ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنر، کمرشل بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں نے 23 ارب روپے کا حصہ ڈالا ہےیہ ایکسپریس وے ڈی ایچ اے اور موجودہ لنک روڈ کے ذریعے کاٹھوڑ کے قریب کراچی حیدرآباد موٹروے (ایم نائن) پر ختم ہوگا، سال 2025 میں مکمل طور پر آپریشنل ہونے کے بعد شاہراہ فیصل کے متبادل کے طور پر کام کرے گا، ملیر ایکسپریس وے بڑے صنعتی زونز کو جوڑے گا اور کراچی کے روڈ نیٹ ورک پر بوجھ کو کم کرے گا۔
18واں ایشین فنانشل فورم : وفاقی وزیر خزانہ شرکت کیلئے ہانگ کانگ روانہ
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے سے سفر کا وقت ایک گھنٹے سے کم ہو کر صرف 25 منٹ ہو جائے گا، انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے سے کراچی پورٹ آنے اور جانے والی بھاری ٹریفک کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ موثر راستے کو یقینی بنایا جائے گا شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ مقامی باشندوں کو بے گھر نہیں کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے فلیگ شپ پراجیکٹس میں حیدرآباد-میرپورخاص ڈوئل کیریج وے اور سر آغا خان جھرک ملاکا تیار پل شامل ہیں۔ ان منصوبوں نے کنیکٹیویٹی کو تبدیل کیا ہے اور تجارتی قرضوں کی ادائیگی کرکے اہم مالیاتی سنگ میل بھی حاصل کیے ہیں-
وزیراعظم سے چیف کلکٹر کسٹمز، کراچی زون جمیل ناصر کی ملاقات
انہوں نے بتایا کہ ٹھٹو ڈوئل کیریج وے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ، گھوٹکی کندھ کوٹ پل پر بھی کام جاری ہے جو کہ دریائے سندھ پر 12.2 کلومیٹر طویل ترین پل بنایا جائے گا، ایم نائن تا این فائیو لنک روڈ پروجیکٹ کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے اور انٹر چینج پر بقیہ تعمیراتی کام جاری ہے،یہ کامیابیاں صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وژنری قیادت کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔ محکمہ بلدیات ، پی پی پی یونٹ اور محکمہ خزانہ کی محنت اور لگن قابل تعریف ہوں۔ سندھ حکومت شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنا چاہتی ہے۔
تمیم اقبال اورایلکس ہیلز کے درمیان جھگڑے کیوجہ سامنے آگئی