لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میرے حلقے میں ووٹ کا ریٹ 5 ہزار روپے لگایا ہے، میرا اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ظہیر عباس کھوکھر سے ہے-
باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے لاہور کے حلقے میں کمپئین نہیں کی ،نہ تو وہ حلقے میں نظر آئے اور نہ ہی ان کی پیپلز پارٹی کی ٹیم کمپین نظر آئی ،میں پچھلے تین ہفتوں سے ڈور ٹو ڈور کمپین کر رہا ہوں ، مجھے گلیاں محلے یاد ہو گئے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ اس حلقے سے 2008،2013اور 2022میں بھی جیتی تھی اور اس بارے بھی جیت جائیں گے میرا اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ظہیر عباس کھوکھر سے ہے ، بلاول بھٹو اس حلقے میں تیسرے نمبر پر ہوں گے ، یہاں برادریوں اور دھڑوں کا ووٹ ہے ، ان سے رابطہ کرنا پڑتا ہے ۔
ہوسکتا ہے کہ اضافی بیلٹ پیپر جعلی ووٹوں کیلئے استعمال ہوں،حافظ نعیم
انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں پتہ کہ بلاول بھٹو کو کیوں لگتا ہے کہ میں لاہور سے نہیں ہوں ، حالانکہ میں تو لاہور سے ہوں اور یہی پر پیدا ہوا ہوں ، میں نے3،4 حلقوں کیلئے کاغذات جمع کروائے تھے لیکن پارٹی نے یہ حلقہ دیا ہے سوشل میڈیا پر ووٹ کی خریدو فروخت کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آج کا حلقے میں جو بلاول بھٹو نے ریٹ لگا یا ہے وہ 5ہزار ہے ، جس دن مجھے خریدوفروخت کا پتہ چلا تو میں نے انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا ، میں نے الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا تھا اور انہوں نے تاخیر کی،جس جگہ ووٹوں کی خریدو فروخت ہو رہی ہے وہاں پر انہوں نے میرے پینا فلیکس لگا کر ویڈیو بنائی ، اگر میں نے ووٹ خریدا ہو تو مجھ پر خدا کا عذاب ہو،ہم پنجاب میں سادہ اکثریت آرام سے حاصل کر لیں گے اور حکومت بنائیں گے۔