کراچی: سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے مستحق ہیں، ہم فارم 47 والے نہیں، فارم 45 والے ہیں-
باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ2 لاکھ سے زائد خاندانوں کو میرٹ پر سولر سسٹم دیئے جا رہے ہیں،سیلاب متاثرین کیلئے 21 لاکھ گھرانوں کی تعیمر کاکام جاری ہے،سندھ میں وہ کام ہو رہے ہیں جو تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے،سندھ حکومت لوگوں کو شمسی توانائی کی سہولت فراہم کر رہی ہے،مستحق افراد میں شمسی توانائی کی تقسیم بلاول بھٹوکا ویژن ہے،شمسی توانائی سسٹم ان کو دے رہے ہیں جن کے گھر بجلی نہیں ہے،سولر سسٹم کی کامیاب تقسیم پر وزیر توانائی مبارکباد کے مستحق ہیں،سندھ حکومت نے کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہری علاقوں میں متعدد جدید ترقیاتی منصوبے مکمل کیے-
انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے اینٹی نارکوٹکس کو آٹو میٹڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈبل کیبن گاڑیوں کی کمرشل رجسٹریشن کرا کر ذاتی استعمال کیا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ پریمیئم نمبر پلیٹس سے حاصل رقم سندھ پیپلز ہاسنگ سیل کو منتقل کی جائے گی، سندھ کابینہ نے مزید الیکٹریکل بسوں کی پروکیورمنٹ کی منظوری دے دی ہے، ڈبل ڈیکر بسز کی بھی منظوری لی ہے-
تمام بینک 3 مارچ کوعوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کے ہر محکمے میں اچھے کام ہوئے ہیں، ٹرانسپورٹ کا محکمہ خواتین کے لیے فری پنک اسکوٹر دینے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن خواتین کے پاس 2 وہیلر لائسنس ہو گا انہیں اسکوٹر دی جائے گی، ہر ماہ قرعہ اندازی کے ذریعے خواتین کو الیکٹرک بائیک دیں گے، اسٹوڈنٹ، ملازمت پیشہ خواتین الیکٹرک بائیک کی اہل ہوں گی جن خواتین کو بائیک چلانی نہیں آتی انہیں لیڈی انسٹرکٹر کے ذریعے تربیت دلوائی جائے گی، جن خواتین کو الیکٹرک بائیک ملے گی اسے 7 سال تک فروخت نہیں کیا جا سکے گا۔
جاپٔان میں شرح پیدائش 125 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت کا فوکس عوام کو ریلیف دینا ہے، ہم نے کے فور کے ڈیزائن پر اعتراض کیا تھا، وزیرِ اعلی اور میں انجینئر ہیں، ہمارا اعتراض درست ثابت ہوا۔