پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور،فرانس کے سفیر، برطانیہ کی ہائی کمشنر نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں قیام امن کے حوالے سے بھی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔بلاول بھٹو زرداری اور نٹالی بیکر نے پاک امریکا تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کی نوعیت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تفصیل سے بات کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری سے فرانس کے سفیر نکولس گالے کی ملاقات
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گالے نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کی مضبوطی کے لیے مختلف منصوبوں پر غور کیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے، بلاول بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی گئی، بلاول بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا گیا،بلاول بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف دیگر معاملات پر بھی بات چیت کی گئی. بلاول بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات کے موقع پر پی پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری بھی موجود تھے
چینی وفد کا کراچی کے ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ڈویژن کا دورہ