بلاول سے ملاقات کرنیوالے رکن اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات

0
54

بلاول سے ملاقات کرنیوالے رکن اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لئے جوڑ توڑ جاری ہے

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں شاہ زین بگٹی نے حفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے ،شاہ زین بگٹی نے وزیراعظم عمران خان کو حلقے کے عوام کے مسائل کے بارے میں بتایا۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے حفیظ شیخ کوووٹ دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ حفیظ شیخ اکثریت سے جیت جائیں گے۔وزیراعظم سے ملاقات میں بلوچستان کے مسائل سامنے رکھے،حکومت کے اتحادی ہیں،حکومتی امیدواروں کوسپورٹ کریں گے،ہمارے مسائل حل نہ ہوئے توپھرآگے کالائحہ عمل سوچیں گے

قبل ازیں شاہ زین بگٹی کی گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے بھی ملاقات ہوئی تھی، شاہ زین بگٹی نے بلاول کو یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی تھی ، تا ہم آج وزیراعظم سے ملاقات کے بعد شاہ زین بگٹی نے حفیظ شیخ کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی

شاہ زین بگٹی اب کس کو ووٹ دیں گے یہ کل واضح ہو جائے گا،

سینیٹ الیکشن، اپوزیشن کی دو پارٹیوں کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کو خریدنے کی کوشش

سینیٹ انتخابات، پنجاب کی طرح باقی صوبوں میں بھی سیٹلمنٹ جاری،وفاقی وزیر کا اہم انکشاف

سینیٹ انتخابات،مسلم لیگ ن خفیہ بیلٹ کے حق میں ہی تھی،ن لیگی رہنما بول پڑے

سینیٹ انتخابات کیسے ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

جب ہار کا خوف آجائے تو جیتنے کا موقع ضائع ہوجاتا ہے،وزیراعظم سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے پرعزم

وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

واضح رہے کہ رہے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اپنی 157 نشستیں ہیں، اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ ق کی اور بی اے پی کی 5، 5 جی ڈی اے کی 3، شیخ رشید کی آل پاکستان مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی 1، 1 نشست جبکہ 1 آزاد امیدوا اسلم بھوتانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری طرف متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں میں سے مسلم لیگ ن کی 83، پیپلزپارٹی کی 55، متحدہ مجلس عمل پاکستان کی 15، اے این پی اور جماعت اسلامی کی 1،1 نشست جبکہ 3 آزاد امیدواروں کا ساتھ بھی حاصل ہے۔ متحدہ اپوزیشن کے مجموعی اراکین کی تعداد 161 بن جاتی ہے۔ یوں وفاق کی جنرل نشست پر اپوزیشن کو جیتنے کے لئے حکومتی اتحاد میں سے 10 ووٹ توڑنے ہوں گے۔

اس وقت قومی اسمبلی کا ایوان 341 اراکین پر مشتمل ہے، اگر تمام ووٹ کاسٹ ہوتے ہیں تو جیتنے والے امیدوار کو 171 ووٹ درکارہوں گے۔ اگر تمام ووٹ کاسٹ نہیں ہو پاتے تو کاسٹ ووٹوں میں سے 51 فیصد ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار فاتح قرار پائے گا

Leave a reply