بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے سینئر رہنماؤں کی ملاقات

b bhutto

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے سینئر رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے

بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کے سینئر رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کے سینئر رہنماؤں کے درمیان بجٹ 2023 کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی. بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کے سینئر رہنماؤں کے درمیان ملکی معاشی صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی ، بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے ملاقات کی بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ اور وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بھی ملاقات کی ،بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر برائے تجارت نوید قمر، وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ اور سینیٹر رضا ربانی نے بھی ملاقات کی

تعلقات میں پیش رفت کیلیے بھارت کو امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانا ہو گا ، بلاول
دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہےلڑائی کے بجائے مذاکرات کسی بھی مسئلے کا بہتر حل ہے ،چین پاکستان کا بہتر دوست اور اسٹرٹیجک پارٹنر ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی تمام ممالک سے بہتر تعلقات رواں رکھنے پر مبنی ہے ،موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا میں خوراک کی کمی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے بھارت کے ساتھ تعلقات بد اعتمادی ہر محیط ہیں،ان تعلقات میں پیش رفت کے لیے بھارت کو امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانا ہو گا بھارت کو کشمیر کا اسٹیٹس بھی واپس بحال کرنا ہو گا،

اچھے بچے ضد نہیں کرتے اگلی باری کا انتظار کریں،ناصر شاہ کا حافظ نعیم کو پیغام
دوسری جانب صوبائی وزیربلدیات سندھ سید ناصرشاہ نے حافظ نعیم کوامن کا پیغام بھجوایا اور کہا کہ کراچی کی میئر شپ پیپلز پارٹی کا حق تھا کیونکہ کراچی کی عوام نے پیپلزپارٹی کا انتخاب کیا،سیاسی بصیرت کا اندازہ اس سے لگائیں کہ پیپلزپارٹی ادارہ نورحق گئی اور جماعت اسلامی زماں پارک،اصولاً تو جماعت اسلامی پیپلز پارٹی کی ڈپٹی میئر کی پیشکش قبول کر کے اپنے سیاسی سفر کو آگے بڑھاتی ،جماعت اسلامی ڈپٹی میئر کی ہماری پیشکش کو معقول سمجھ رہی تھی لیکن حافظ نعیم بضد تھے ،جب پی ٹی آئی کے کونسلرز عمران خان کے ساتھ ہی نہیں تو حافظ صاحب کا ساتھ کیسے دیتے اب سفید جھنڈا لیکر حافظ نعیم کو سمجھائیں گے کہ اچھے بچے ضد نہیں کرتے اگلی باری کا انتظار کریں، انشاء اللہ چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کی امیدوں سے زیادہ خدمت کریگی،

اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ

سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

Comments are closed.