مزید دیکھیں

مقبول

خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا...

کم از کم ماہانہ اجرت کے مطابق تنخواہوں نا دینے والوں کیخلاف کارروائی

قصور ماہانہ کم اجرت ڈینے والوں کے خلاف کاروائی کا...

دو لاپتہ افراد گھر پہنچ گئے، عدالت نے درخواست نمٹا دی

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے...

چین، روس اور ایران جوہری ہتھیاروں پر مذاکرات ، بیجنگ میزبان

چین میں روس اور ایران کے ساتھ ایرانی ’ایٹمی...

سیالکوٹ: پشاور سے لائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ برآمد، 5 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض ) پولیس...

بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا

بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کو کراچی کے عوام نے مسترد کردیا ہے،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے پیپلزپارٹی کو تاریخی کامیابی دلائی، کراچی کے شہریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، پیپلزپارٹی کی تاریخی جیت نے ثابت کردیا کہ عوام حکومت کے ساتھ نہیں ہے، حکومت کا اب امتحان شروع ہوگیا ہے،پاکستان کی سیاست جمہوری قوتوں کی طرف بڑھ رہی ہے، عوام نے پھر سے پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست دی ہے، مشکل وقت میں عوام کے ساتھ رہنے والوں کی جیت ہوتی ہے،ملیر اور بلدیہ کےالیکشن میں ثابت ہواعوام پیپلز پارٹی کیساتھ ہے،کارکنوں کی محنت سے پیپلزپارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کی، ہم محدود وسائل کے باوجود کراچی کے عوام کے مسائل حل کریں گے،پاکستان کی سیاست جمہوری قوتوں کی جانب بڑھ رہی ہے،صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے تو پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی،

میں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کارروائی کی مذمت کی تھی، ماضی میں ہم سیاسی انتقام کا بھی شکار ہوئے ہیں،جعلی ریفرنس بھیجنے پر صدرمملکت عارف علوی مستعفی ہوجائیں،پی ڈی ایم کی بنیاد اس لیے رکھی تھی کہ جمہوریت بحال ہوں، معززجج کی کردارکشی کرنیوالوں کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،صدرمملکت اور وزیر قانون کومستعفی ہوجانا چاہیے، عمران خان اوروفاقی کابینہ اس جرم میں شریک ہیں،

کوئی یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ پیپلزپارٹی نے دھاندلی کی،اگر کوئی الزامات لگا رہا ہے تو ثابت کرے، شاہد خاقان عباسی آر او آفس میں موجود تھے اور اپنی ہار دیکھ رہے تھے،پیپلز پارٹی نے ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حکومت کو شکست دے کر عمران خان حکومت کو گھر بھیجنے کا راستہ دکھایا، مگر ہمارے کچھ اتحادی عمران خان کو اور بزدار کو گھر بھیجنا نہیں چاہتے تو ہم کیا کریں ؟

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan