بلاول بھٹو وہ بچہ ہے جو ہر وقت روتا رہتا ہے،علی زیدی
بلاول بھٹو وہ بچہ ہے جو ہر وقت روتا رہتا ہے،علی زیدی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیربحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نہ کچرا اٹھا سکتی ہے، نہ پانی دے سکتی ہے اور نہ ہی انفراسٹرکچر بنایا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کراچی کے لوگوں کے ساتھ جان بوجھ کر ظلم کر رہی ہے۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے کبھی ایک گھنٹہ کوئی کام کرکے کمائی نہیں کی۔ بلاول بھٹو وہ بچہ ہے جو ہر وقت روتا رہتا ہے۔شوگر اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں وزیراعلیٰ سندھ کا نام ہے۔ کراچی والوں کو پیغام دیتا ہوں کہ پیپلز پارٹی سازش کے تحت شہر کو پیچھے کررہی ہے۔
علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کی آڑ میں گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے۔ اگر کراچی کو ٹھیک نہیں کر سکے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ ہم نے گزشتہ سال ایف ڈبلیو او کے ساتھ مل کر نالوں سے کچرا اٹھایا تھا۔