باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے وزیراعظم کے دورہ کراچی سے قبل بڑا مطالبہ کر دیا

بلاول زرداری نے کہا کہ امید ہے وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ملکر چلے گی، این ڈی ایم اے نے سندھ حکومت کی مدد کی ہے،کرونا کے بعد بارش آ گئی جس کی وجہ سے عوام مشکل میں ہے،عوام کی مشکلات حل کریں گے، صرف نالے صاف کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، عمران خان کراچی آ رہے ہیں امید ہے کراچی سمیت سندھ کے تمام عوام کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، میر پور خاص، بدین کے لوگ کس صورتحال کا مقابلہ کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے نہ صرف کراچی بلکہ اندورن سندھ کے بھی دورے کئے، عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہو گا، ہم کوشش اور محنت کریں گے، ہمیں یہ بھی پتہ ہے جو معاشی صورتحال ہے کرونا کے بعد کی، وہ بھی سب کے سامنے ہے، پھر بھی ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی کے انفراسٹرکچر میں بہتری لا سکتے ہیں،یہ بہت اچھی بات ہے، دو سال بعد ہمیں نظر آ رہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے لئے کچھ کام کرنا چاہتی ہے،پہلے کام نہیں ہوا تھا، ہم امید رکھتے ہیں کہ اب کام ہو گا،کراچی کے عوام کے مسائل بہت زیادہ ہیں وہ حل ہوں گے تو سب کو فائدہ ہو گا، یہ ملک کے عوام کے لئے فائدہ مند ہوں گے، ورلڈ بینک کے ساتھ کراچی کے کاموں کے حوالہ سے بات ہوئی،صفائی کا نظام ، سیوریج کا نظام آہستہ آہستہ بہتر ہو گا، ہم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں جو مشکل وقت میں یہاں پہنچے اور یکجہتی کا پیغام دیا،آرمی چیف بھی کراچی آئے، اسوقت پورا ملک کراچی کے ساتھ کھڑا ہے، اب عمران خان کراچی آ رہے ہیں

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں الیکٹرک کے مسئلے کو حل کرنا ہو گا، جب آفات آتی ہیں تو بجلی کی وجہ سے شہریوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لوڈشیڈنگ بہت زیادہ ہے، وفاقی حکومت اس ضمن میں کردار ادا کرے، لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ کو حل ہونا چاہئے، مشکل وقت میں ہمیں اسکی ضرورت ہوتی ہے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جن تاجروں کا نقصان ہوا انکو ریلیف دینے کی ضرورت ہے، ہمارا کوشش ہے کہ آج اور کل سے کراچی کے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے کر پھر دوسرے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گےمجھے خود جانا پڑا تو جاؤں گا، میڈیا کا شکر گزار ہوں میڈیا کو چاہئے کہ متاثرہ علاقوں کو دکھائے،متاثرین کی مدد کرنی چاہئے، ہم مشکل وقت سے گزر کے بلوچستان کے عوام کی بھی مدد کریں گے، بلوچستان کے لوگ بھی مشکلات کا شکار ہیں، فوٹیج دیکھی جو قیامت کا منظر لگا،بارش سے فصلوں کو بھی نقصان ہوا، گلگت بلتستان میں بھی بارشوں سے نقصان ہوا، ان لوگوں کی بھی مدد ہونی چاہئے.

Shares: