بلاول بھٹو زرداری سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

bilawal

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، جس کی سربراہی صدر شہزاد شوکت نے کی۔ ملاقات میں آئینی عدالت کے قیام کی ناگزیر ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں عدالتی اصلاحات پر بھی بات چیت ہوئی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بارروم میں خطاب کی دعوت دی۔وفد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خزانہ رفاقت اسلام، نائب صدر سندھ سمیعہ فیض درانی، نائب صدر خیبرپختونخوا نیلم عذرا خان، ایگزیکٹو رکن خیبرپختونخوا تنویر احمد مغل، مختار احمد مانیری، رضا اللہ اور دیگر شامل تھے۔
بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری، اور رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اہم آئینی اور عدالتی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں مجوزہ آئینی عدالت کی ضرورت اور عدالتی اصلاحات کو زیر بحث لایا گیا۔بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بلاول بھٹو کو بارروم میں خطاب کی خصوصی دعوت دی گئی، جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔

Comments are closed.