لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو این اے 128 کی بجائے کسی اور حلقے سے الیکشن لڑیں گے-
باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے "جیو”نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو این اے 128سے الیکشن لڑنے کی تجویز پر متضاد آرا آنے کے بعد فیصلہ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ بلاول بھٹو کو اب این اے 127 لاہور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا جارہا ہے جس کیلئے یہ جواز پیش کیا جا رہا ہے کہ این اے 128پارٹی کیلئے کبھی سودمند نہیں رہا۔
بلاول بھٹوکا این اے 127 لاہور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا امکان ہے، کاغذات نامزدگی آج ریٹرننگ افسر کو جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے خطرہ ہے،ایران
دوسری جانب خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119 اور این اے 120 کے ساتھ ساتھ لاہور سے پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پر بھی کاغذات جمع کرا دئیے ہیں،جبکہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی لاہور کے حلقہ این اے 122 سے الیکشن لڑیں گے –
پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں، شعیب شاہین نے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں این اے 46، این اے 47 اور این اے 48 سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
پی ٹی آئی کے سید مصطفین کاظمی نے بھی قومی اسمبلی کی نشست این اے 46 اور این اے 47 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما عامر شیخ نے این اے 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں-
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،2 نوجوان جاں بحق
مسلم لیگ ن کے رفعت چودھری نے این اے 48 اور سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نے این اے 47 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے-
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے خانیوال کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے قومی اسمبلی کی نشست این اے 147 اور خانیوال ہی کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 209 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،علیم خان کے کاغذات نامزدگی لیگل ٹیم میں شامل ڈاکٹر خالد نعیم نے جمع کروائے۔
علاوہ ازیں استحکام پاکستان پارٹی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے رکن اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نوابزادہ ایاز خان نیازی نے بھی قومی اسمبلی کی نشست این اے 147 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 209 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔








