وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید سے ملاقات ہوئی ہے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کی امداد پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا ، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تعلقات باہمی محبت اور احترام پر مبنی ہیں پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، یو اے ای کے وزیر خارجہ نے سیلاب زدہ علاقوں کے لوگوں کے ساتھ گہری تشویش اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی نیویارک میں یو این پاکستان کلب کے ممبران سے ملاقات ہوئی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی وزیر خارجہ نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی کویت کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنے پر کویت کا شکریہ ادا کیا،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ آئندہ سال پاک کویت سفارتی تعلقات کی 60 سالہ تقریبات پرجوش انداز میں منائیں گے،

وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب دل دہلا دینے والا ہے،حالیہ سیلاب جیسی آفت پہلے کبھی نہیں دیکھی،سیلاب سے پاکستان بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے،سیلاب سے 3کروڑ 30لاکھ افراد متاثر ہوئے،وسائل کی کمی کے باعث حالیہ سلاب سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہے،لوگوں کو خوارک ،دوائیوں اور چھتوں کی ضرورت ہے،لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، 10لاکھ سے زائد مویشی پانی میں بہہ گئے ہیں،متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کے باعث وبائی امراض پھیل رہے ہیں، سیلاب متاثرین کی واپسی کا عمل جلد شروع کرنے کیلئے کوشاں ہیں، بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کردار ادا کریں

Shares: