قائدین جلسہ گاہ پہنچے تو کیسے ہوا استقبال

0
30

بلاول سمیت دیگر قائدین جلسہ گاہ پہنچے تو کیسے ہوا استقبال

باغی ٹی وی . گڑھی خدا بخش میں سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کا جلسہ کچھ دیر میں شروع ہو گا، جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو،مریم نوازاوردیگررہنمااسٹیج پرموجود ہیں. اس وقت وہاں‌موجود لوگوں نے قائدین کا بھر پور استقبال کیا .تالیاں بجائیں اور نعرے لگائے.

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش کی جلسہ گاہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا استقبال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیج پر آکر جلسے کے انتظامات کا خود جائزہ بھی لیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی تھے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور پی ڈی ایم کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔
شہدا کے مزار اور جلسہ گاہ کو بینرزاور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں کارکنان کے بیٹھنے کے لیےکیمپس لگاکر قالین بچھائے گئے ہیں ۔ مزار کےداخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔

برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے 7 ہزارپولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جن میں خواتین کمانڈوز اور ٹریفک پولیس اہلکار شامل ہیں جلسے گاہ کی سی سی ٹی وی کیمراوں سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

جلسہ گاہ میں مختلف محکموں اور پیپلز پارٹی کی جانب سے استقبالیہ اور میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں


سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آج 13ویں برسی منائی جارہی ہے جس کے لئے گڑھی خدا بخش بھٹو میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں پہلی بار پیپلز پارٹی کے قائدین کے ساتھ پی ڈی ایم کے رہنما مریم نواز ۔عبد الغفور حیدری سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین گڑھی خدا بخش کے سٹیج سے عوام سے خطاب کریں گے۔

شہدا کے مزار اور جلسہ گاہ کو بینرزاور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں کارکنان کے بیٹھنے کے لیےکیمپس لگاکر قالین بچھائے گئے ہیں ۔ مزار کےداخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔

Leave a reply