پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام کا بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا

بل کے سیکشن 5 اور سیکشن 6 ڈریکونین ہیں
senate

سینیٹ میں پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام کا بل آج پیش کیا جائے گا-

باغی ٹی وی: بل کے متن کے مطابق پرتشدد انتہا پسندی سے مراد نظریاتی عقائد،مذہبی و سیاسی معاملات میں طاقت کا استعمال اور تشدد ہے، اس کے علاوہ اس میں فرقہ واریت کی خاطر دھمکانا یا اکسانا، فرقہ واریت کی ایسی حمایت کرنا جس کی قانون میں ممانعت ہو، پرتشدد انتہا پسندی میں شامل کسی فرد یا تنظیم کی مالی معاونت کرنا یا تشدد اور دشمنی کے لیے اکسانا بھی شامل ہے۔

پرتشدد انتہا پسندی میں ملوث شخص کو لسٹ ون اور ٹو میں شامل کیا جا سکتا ہے، لسٹ ون میں وہ تنظیم ہو گی جو پرتشدد انتہا پسندی میں ملوث ہے، وہ تنظیم بھی ہوگی جس کا سربراہ خود پرتشدد ہولسٹ ٹو میں ایسا شخص شامل ہے جو پرتشدد انتہا پسندی میں ملوث ہو، اس لسٹ میں ایسا شخص ہوگا جو پرتشدد ادارے کی مالی معاونت کرتا ہوحکومت لسٹ میں شامل شخص کو گرفتار کرکے 90 روز تک حراست میں رکھ سکتی ہے۔ 90 روز کی مدت میں 12 ماہ تک توسیع ہو سکتی ہے۔

کینیڈا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ،6 افراد ہلاک

سینیٹر مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ حکومت کے تیور بتا رہے ہیں کہ بل پر بحث کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور بل کو فوی پاس کر لیں گےانھوں نے بل کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بل کے سیکشن 5 اور سیکشن 6 ڈریکونین ہیں، یہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا بل ہے کسی سیاسی لیڈر یا جماعت کو مائنس کرنے کی کوشش غلط ہےحکومت اس بل کو ہر صورت میں کمیٹی میں بھیجے، حکومت قواعد و ضوابط کو پامال نہ کرے، پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ، انگوٹھا چھاپ نہ بنائیں-

دوسری جانب پرتشدد اتنہا پسندی کی روک تھام کا بل سینیٹ میں پیش کرنے سے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف نے بل پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے-

دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگنےسے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی،5 افراد جاں بحق …

Comments are closed.