ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) حکومتی پالیسی کے تحت ڈیرہ غازیخان سرکل کے سیلاب میں ڈوبے 48%فیصد علاقے میں ایک لاکھ 10ہزار سیلاب متاثرین کے ڈیڑھ ارب روپے کے بل معاف کردیے گئے۔201بیجز میں دو ماہ کے بجلی کے بل معاف کردیے گئے۔ اگست ستمبر2022کے ایک یونٹ سے لیکر 300یونٹ تک کے گھریلوبجلی کے بل معاف،جوبل اد اکرچکے انہیں اکتوبر کے بلوں میں کریڈٹ مل جائیگا۔ 300یونٹ سے زائد کے بلوں پر LPSبھی معاف کردیاگیا۔یہ بات ایس ای میپکو ڈی جی خان محمدشکیل حسنین نے اپنے دفتر میں پریس بریفنگ کے دوران بتائی ان کے ہمراہ ڈپٹی کمرشل منیجر محمدحسین قریشی بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایاکہ حالیہ سیلاب سے سرکل کے علاقے فورٹ منرو،وہوا،اور ٹبی قیصرانی 100%فیصد متاثر ہوئے جبکہ کوئٹہ روڈ،شاہ صدر دین،چوٹی،روجھان،داجل شادن لنڈاور تونسہ رورل 50%فیصد سے زیادہ متاثر ہوئے دیگر علاقے 50%فیصد سے کم متاثر ہونے والوں میں شامل ہیں، اس طرح سرکل ڈی جی خان کے تمام 201بیجز میں 48%فیصد بیجز متاثرہوئے جن کے ماہ اگست اور ستمبر2022کے 300یونٹ تک کے بل معاف کردئیے گئے ہیں۔جبکہ ستمبر کے بل جو 300یونٹ سے زائد کے بل ہیں ان پر FPAلگاہے اس سے کم یونٹ کے استعمال پر FPAنہیں لگایاگیا۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں