بلومبرگ نے تازہ ترین ارب پتیوں کی فہرست جاری کردی
نیویارک: بلومبرگ نے تازہ ترین ارب پتیوں کی فہرست جاری کر دی ، ایلون مسک بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں-
باغی ٹی وی : بلومبرگ کی جانب سے جاری ارب پتیوں کی فہرست میں ایلون مسک 249 ارب ڈالر کی ملکیت کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں، حالانکہ کمائی کی بات کی جائے تو میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ ٹاپ پر ہیں زکربرگ نے اس سال ایلون مسک کے مقابلے میں تین گنا زیادہ کمائی کی ہے ایلون مسک نے اپنے نٹ ورتھ میں اس سال جہاں 20 ارب ڈالر کا اضافہ کیا ہے وہیں مارک زکربرگ نے 62.4 ارب ڈالر اضافہ کے ساتھ سبھی کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے،جبکہ مارک زکربرگ 190 ارب ڈالر کی ملکیت کے ساتھ دنیا کے سب سے تیسرے رئیس شخص ہیں ، دوسرے نمبرپر ایمازون کے بانی جیف بیزوس ہیں جن کی ملکیت 209 ارب ڈالر ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات اور گھمبیر کو آمنے سامنے بٹھا دیا
بیٹے اننت امبانی ک شادی میں اندھا دھند اخراجات کے باعث مکیش امبانی اب 112 ارب ڈالر کی کُل جائیداد کے ساتھ 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں گوتم اڈانی 16ویں سے 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
امانسیو اورٹیگا دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں 113 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ 11 نمبر پر پہنچ گئی ہیں، اس سال کمائی کے معاملے میں دوسرے نمبر پر این ویڈیا کے مالک جین ہوانگ ہیں، ان کی دولت میں اس سال 57.4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، وہ دنیا کے 14ویں سب سے امیر شخص ہیں، این ویڈیا کی کُل کمائی 101 ارب ڈالر ہے۔ اس کے بعد لیری ایلسن نے 55.5 ارب ڈالر کی کمائی کی ہے ان کی کمائی 178 ارب ڈالر ہے اور یہ دنیا کے 5ویں سب سے بڑے امیر ہیں۔