بلاول کے آبائی حلقے میں کتے شہریوں کو کاٹنے لگے،45 شہریوں کو ویکسین نہ ملی

0
55

بلاول کے آبائی حلقے میں کتے شہریوں کو کاٹنے لگے،45 شہریوں کو ویکسین نہ ملی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے علاقے لاڑکانہ کے کمشنر آفس میں قائم اینٹی ربیز سینٹر میں لاڑکانہ شہر اور گردونواح سے آئے ہوئے 45 سے زائد متاثرین کو ویکسین نہ مل سکی، متاثرین اپنے ورثا کے ہمراہ کئی گھنٹوں تک سینٹر کے باہر انتظار کرتے ہوئے نظر آئے۔

لاڑکانہ شہر گورنمنٹ پائلٹ اسکول میں کھیلنے کے دوران آٹھویں جماعت کے طالبعلم فرمان عمرانی، بھینس کالونی کے رہائشی 7 سالہ زوہیب جاگیرانی، سی ایم سی اسٹا کالونی کے رہائشی 4 سالہ شبیر گوپانگ، درویش واہن کی خاتون افروز بیگم، گاؤں دودو سنہڑی کی رہائشی 6 سالہ بچی ہیر شیخ، گاؤں سفر جتوئی کے رہائشی 12 سالہ ظفر علی جتوئی، ذوالفقار ابڑو، عجیب چانڈیو سمیت 45 سے زائد مرد، خواتین اور بچوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا، جنہیں ورثا نے ویکسین دینے کے لیے کمشنر آفس میں قائم اینٹی ربیز سینٹر میں لایا گیا، تاہم کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد چند ہی متاثرین کو ویکسین دے کر دیگر متاثرین کو ویکسین فراہم نہیں کی گئی۔

اس موقع پر متاثرین کے ورثا نے بتایا کہ ہم دو دراز علاقوں سے آئے ہوئے ہیں لیکن یہاں ہمارے پیاروں کو سگ گزیدگی کی ویکسین نہیں دی جارہی، جس کے باعث مریضوں کی حالت تشویش ناک ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سگ گزیدگی کی ویکسین فراہم کرکے متاثرین کی زندگیاں بچائی جائیں۔

دوسری جانب سندھ کے علاقے جھڈو میں کتے بے قابو، ایک دن میں سگ گزیدگی کے سات واقعات پیش آئے پانچ بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے، .

پاگل کتوں نے دو اشخاص زوالفقار قائم خانی، عبدالمجید ولد وریام دو بہنوں سمیت پانچ بچوں جن میں ستارا دختر سائیں بخش پتافی خاتوں دختر سائیں بخش، فضیلہ دختر امیر بخش، پروین دختر علی بخش صائم ولد محمد بخش کو کاٹ لیا، جنہیں دیہی مرکز صحت جھڈو میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران تالپور کاکہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں سگ گزیدگی سے متاثرہ کئی درجن مریضوں کو اسپتال لایا گیا جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔ فی الوقت تو کتے کے کاٹے کی ویکسین اسپتال میں دستاب ہے لیکن اگر سگ گزیدگی کے واقعات اسی رفتار سے بڑھتے رہے تو ویکسین کی قلت پیدا ہوسکتی ہے،

سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد بھی سائیں حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

محکمہ صحت سندھ نے اگست تک ڈاگ بائٹ واقعات کےاعداد وشمارجاری کردیئے ،رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد ڈاگ بائٹ کاشکار ہوئے ہیں،قمبرمیں رواں سال 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکارہوئے ،دادو میں 11 ہزار 330 جبکہ نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا

آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے

رپورٹ کے مطابق خیرپور میں 8 ہزار 958 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ،جناح اسپتال میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ،ستمبر تک7ہزار 741 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا تھا .

یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.

سندھ کے بعد لاہور میں کتوں کے وار، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا

Leave a reply