’دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا‘ سپریم کورٹ میں لطیف کھوسہ کے ساتھ ٹکراؤ پر بلاول کا دلچسپ ردعمل

0
124

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چئیرمین پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کو دیکھ کر ’دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا‘ کا نعرہ لگا دیا۔

باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت میں شرکت کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سپریم کورٹ پہنچے تو اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب لطیف کھوسہ پی ٹی آئی کی لیول پلئینگ فیلڈ پر توہین عدالت کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ سے باہر جا رہے تھے تو وکلاکے رش کے باعث وہ بلاول بھٹو کے سامنے آگئے،بلاول بھٹو نے لطیف کھوسہ کو دیکھ کر ’دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا‘ کا نعرہ لگا دیا، اس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے لطیف کھوسہ سے گفتگو کی –

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے عمران خان کی وکالت کرنے پر لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، لطیف کھوسہ کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر پیپلز پارٹی نے ان کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی، جس کے بعد لطیف کھوسہ نے چند ہفتے قبل ہی پاکستان پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

مجھے لگ رہا ہے آپ الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں،چیف جسٹس کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

منگنی شدہ اداکارائیں میرے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیتی تھیں،آغا علی

بلا بحالی کیس:سپریم کورٹ کا10 جنوری کو مقرر کرنے کا حکم

Leave a reply