بلاول کی بڑی خواہش عدالت نے پوری کر دی

0
34

بلاول کی بڑی خواہش عدالت نے پوری کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیاقت باغ میں جلسہ کی اجازت کیلئے پیپلزپارٹی کی درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کو جلسہ کی اجازت دے دی، عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کو 26 دسمبرکو طلب کر لیا،ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کو بینظیر بھٹو شہید کی جائے شہادت لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی ۔پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ روز بینظیر بھٹو شہید کی برسی کا جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا

 

ڈی سی راولپنڈی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرجلسےکی اجازت نہیں دے سکتے، پیپلز پارٹی نے لیاقت باغ میں جلسہ کے لئے تیاریاں جاری کی ہوئی ہیں، پیللز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ ہم پنڈی آ کر جلسہ کریں گے، رائیونڈ اور پشاور میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ میں بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا اب ہم دوبارہ پنڈی آ رہے ہیں.

قبل ازیں بلاول زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں شہید بینظیر بھٹو کی برسی منانے کے لیے اجازت بھی نہیں دی جا رہی اور ریل گاڑی کی بکنگ کے حوالے سے روکا جا رہا ہے۔ آمرانہ طرز عمل سے حکومت چلائی جا رہی ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں ہر صورت میں جلسہ کرے گی لیاقت باغ ایک عوامی جگہ ہے جس پر جلسہ کرنا ہرپارٹی کا سیاسی قانونی اور آیئنی حق ہے

Leave a reply