بھارتی ریاست میں اسامہ بن لادن کا انسٹا گرام اکاونٹ بنانے اور گاڑی پر اسامہ بن لادن کی تصویر لگانے والے کو گرفتار کر لیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا میں ایک شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک گاڑی شہر کی سڑکوں پر گھوم رہی ہے جس پر اسامہ بن لادن کی تصویر لگی ہوئی ہے. اطلاع ملنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور سیکورٹی اداروں نے کار میں سوار شخص کو گرفتار کر لیا. کیرالا کے شہر کولم میں گرفتار 22 سالہ محمد حنیف نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے انسٹا گرام پر بھی بن لادن کے نام کا اکاونٹ بنایا ہوا ہے.