بن قاسم، سرکاری زمین پر قبضہ، ملزمان گرفتار
کراچی: بن قاسم میں لینڈ گریبنگ میں ملوث باپ بیٹا سمیت چار ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان پر سرکاری زمین سمیت قبضے کے دیگر مقدمات درج ہیں۔ ملزمان باپ بیٹا پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔
گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر تعمیرات کر رہے تھے۔ غیر قانونی تعمیرات کے دوران گرفتار ملزمان نے فائرنگ بھی کی۔ ملزمان کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و حراست پھیلا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن سمیت گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کیخلاف پہلے سے درج مقدمات میں بھی ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے، بن قاسم کے علاقے میں دیگر جرائم میں بھی ملوث تھے۔ ملزمان کیخلاف فائرنگ اور قبضے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان میں اخلاق عباسی، ذیشان عباسی، نعمان اور قاسم گل شامل ہیں۔ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔