برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کا دوسر ا کیس سامنے آگیا

متاثرہ شخص میں ظاہر ہونے والی واحد علامت اس کی آنکھوں کی سرخی ہے
0
148
virus

ٹیکساس: امریکا میں برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کا دوسرا کیس سامنے آیا ہے۔

باغی ٹی وی: فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ کیس امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ڈیری فارم پر رہنے والے شخص کا ہے، امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق متاثرہ شخص میں ظاہر ہونے والی واحد علامت اس کی آنکھوں کی سرخی ہے اور وہ صحت یاب ہو رہا ہے اسے آئسولیشن میں رکھ کر اس کا علاج فلو کے لیے استعمال ہونے والی اینٹی وائرل دوا سے کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ2020 میں امریکا میں پولٹری فارمزمیں برڈ فلو کی وبا کے آغاز کے بعد سے لاکھوں پرندوں کو تلف کرنے کے باوجود مویشی حتی کی سمندری جانور تک اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

برڈ فلو یعنی انفلوئنزا وائرس کی تین اقسام ہیں۔ پہلی قسم A کہلاتی ہےاے قسم کے انفلوئنزا وائرس پرندوں اور ممالیوں کو متاثر کرتے ہیں۔ پرندوں کو متاثر کرنے والے اے انفلوئنزا وائرس کی 15 ذیلی اقسام ہیں، اس کے علاوہ اے قسم کے انفلوئنزا وائرس گھوڑے، وہیل اور سؤر کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

انفلوئنزا B اور C قسم صرف انسانوں کو متاثر کرتی ہے جبکہ یہ دیگر حیوانات کو متاثر نہیں کرتی ہیں۔ C قسم کے وائرس انسانوں میں وبائی صورت اختیار نہیں کرتے ہیں اور ہلکا سا متاثر کرنے کے بعد ختم ہو جاتے ہیں جبکہ انفلوئنزا A اور B قسم شدید حملہ کرتی ہیں اور وبائی صورت اختیار کرتی ہیں۔

عموما انفلوئنزا A کی لہر انسانی آبادیوں میں ہر تین سال جبکہ B چار سال کے وقفہ سے ظہور ہوتی ہیں۔ اس صدی کے دوران انسانی آبادی میں عالمگیر سطح پر تین دفعہ انفلوئنزا کی تین ذاتوں نے وبائیت پھیلائی۔ یعنی 1918ء، 1957ء اور 1968ء میں۔

برڈ فلو یعنی طیوری زکام پرندوں کو متاثر کرتا ہے۔ ان میں جنگلی پرندے بطخیں، مرغیاں شامل ہیں۔ انسانی فلو اور برڈ فلو میں خاصا فرق ہے۔ پرندوں میں فلو ان کی آنت کو متاثر کرتا ہے اور فضلے کے ساتھ خارج ہوتا ہے اور عماما فلو کا پرندوں پر کوئی منفی اثر ظاہر ہوتا ہے۔

علامات

بخار (درجہ حرارت 102 تا 103 فارن ہائٹ تک ہو سکتا ہے)دردِ سر (headache)عضلاتی درد (muscular pain) جارانفی (rhinorrhea) جسے عام الفاظ میں ناک بہنا کہتے ہیں۔ اس میں ناک (انف) سے مخطی سیال جاری ہوتا ہےزکام (coryza) یہ ایک حادی نزلہ ہوتا ہے حادی (acute) سے مراد اچانک نمودار ہونے والے مرض کی ہوتی ہے، اس کیفیت میں ناک میں سوزش، جھلی میں ورم اور سانس میں مشکل، چہرے پر ورم (بطورخاص آنکھ کے گرد) اور چھینکوں (sneezing) کی علامات مل سکتی ہیں -جبکہ نزلہ (catarrh) ایک مزمن (chronic) کیفیت کا نام ہے۔

Leave a reply