وزیر اعظم کے ہاں بیٹی کی پیدائش

0
46

لندن :وزیر اعظم کے ہاں بیٹی کی پیدائش،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن بیٹی کے باپ بن گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور ان کی اہلیہ کیری نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیٹی کی پیدائش جمعرات کی صبح میں ہوئی ہے اور ماں اور بیٹی دونوں بالکل صحت مند ہیں۔

بورس جانسن کے وزیر اعظم بننے کے بعد یہ ان کا دوسرا بچہ ہے۔ اس سے قبل اپریل 2020 میں ان کے ہاں بیٹے (ولفریڈ) کی پیدائش ہوئی تھی۔

بورس جانسن کے 2019 میں وزیر اعظم بننے کے بعد 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں منتقل ہونے والا یہ پہلا غیر شادی شدہ جوڑا تھا جو برطانوی وزیر اعظم کی لندن کی سرکاری رہائش گاہ پر اکٹھے رہنے لگا۔

57 برس کے بورس جانسن اور 33 برس کی کیری نے مئی 2021 میں شادی کی تھی جو بورس کی تیسری جبکہ کیری کی پہلی شادی تھی۔

بورس جانسن کے دوسری شادیوں سے کم از کم پانچ دیگر بچے بھی ہیں۔رواں صدی میں پیدا ہونے والا یہ چوتھا بچہ ہےجس کے والد موجودہ برطانوی وزیر اعظم ہیں۔

اس سے قبل ٹونی بلیئر اور ڈیوڈ کیمرون کی بیویوں نے بھی اس وقت بچوں کو جنم دیا جب ان کے شوہر وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز تھے۔

Leave a reply