ایک بسکٹ کم نکلنے پر کمپنی کوایک لاکھ روپیہ جرمانہ

کمپنی مبینہ طور پر غلط بیانی کے ذریعے ہر روز صارفین سے 29 لاکھ روپے بٹورتی ہے
india

نئی دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی عدالت نے پیکٹ سے ایک بسکٹ کم نکلنے پر کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ گاہک کو بطور ہرجانہ ایک لاکھ روپے ادا کرے۔

باغی ٹی وی: بھارت میں عدالت نے ایک انوکھے کیس کا فیصلہ سنا دیا جس میں پیکٹ میں ایک بسکٹ کم ہونے کی شکایت پر کمپنی پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا، بھارتی شہر چنئی کے رہائشی دلی بابو کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر تامل ناڈو کی کنزیومر کورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دسمبر 2021 میں دلی بابو نے مقامی ریٹیل اسٹور سے ایک معروف کمپنی کے بسکٹ کے 24 پیکٹ خریدے تاہم بعد ازاں جب گھر جاکر انہوں نے پیکٹس کھولے تو اس کمپنی کے ایک بسکٹ پروڈکٹ کے پیکٹ میں 15 بسکٹ نکلے جبکہ کمپنی کی جانب سے اس پروڈکٹ کے ہر پیکٹ میں 16 بسکٹ دینے کا دعویٰ کیا جاتا ہےوہ شخص عدالت چلا گیا اور ایک کروڑ ہرجانے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ دھوکا دے کر میرے اعتبار کو ٹھیس پہنچائی گئی اور ناجائز منافع کمایا۔

لوگ کن افراد سے رومانوی تعلق قائم کرنا پسند کرتے ہیں،سائنسدانوں کا دلچسپ انکشاف

رپورٹ کے مطابق دلی بابو کی جانب سے کنزیومر کورٹ میں دائر درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ پیکٹ میں موجود ہر بسکٹ کی قیمت 75 پیسے ہے اور کمپنی روزانہ ان بسکٹوں کے تقریباً 50 لاکھ پیکٹ تیار کرتی ہے تاہم کمپنی مبینہ طور پر غلط بیانی کے ذریعے ہر روز صارفین سے 29 لاکھ روپے بٹورتی ہے۔

دوسری جانب کمپنی نے اپنے دفاع میں دعویٰ کیا کہ پروڈکٹ پیکٹ میں موجود فی بسکٹ کی تعداد کی بنیاد پر نہیں بلکہ وزن کی بنیاد پر فروخت کی جاتی ہے اور ہماری پروڈکٹ کا مجموعی وزن 76 گرام ہوتا ہے،تاہم جب عدالت نے کمپنی کے اس دعوے کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ پروڈکٹ کا اصل وزن صرف 74 گرام ہے۔

جی 20 اجلاس،بائیڈن پہنچیں گے آج بھارت،دہلی کی عوام کیلئے مشکلات

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 29 اگست کو فیصلہ جاری کیا جس میں کمپنی کو غیر منصفانہ طریقے سے کاروبار کرنے میں ملوث قرار دیا گیا اور کمپنی کو حکم دیا گیا کہ وہ زیر بحث بسکٹ کے مخصوص پروڈکٹ کی فروخت بند کرے اور دلی بابو کو ایک لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرے۔

Comments are closed.