ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے نہم کےسالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔کامیابی کا تناسب56.96 فیصد رہا۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش نے کلک کرکے رزلٹ کا اعلان کیا۔طلبہ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاکر رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں
ایڈیشنل کمشنر کوآرڈنیشن کریم بخش نے تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے نہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کو کمپیوٹر پر کلک کر کے آن لائن کیا.سیکریٹری بورڈ عبدالرحمن رشید ،کنٹرولر امتحانات مرزا ظہیر اصغر اور دیگر موجود تھے۔
ڈی جی خان بورڈ میں کامیابی کا تناسب 56.96 فیصد رہا۔امتحانات میں 107777 امیدواروں نے حصہ لیا اور 61400 امیدوار کامیاب ہوئے.ضلع مظفر گڑھ 65.54 فیصد کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر،کوٹ ادو 61.68 فیصد کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر،ضلع لیہ 53.86 فیصد کے ساتھ تیسرے،تونسہ 53.80 فیصد کے ساتھ چوتھے،ڈی جی خان ضلع 51.76 فیصد کے ساتھ پانچویں اور راجن پور ضلع 49.98 فیصد کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا.
بورڈ میں طالبات کی کامیابی 64.93 فیصد اور طلباء کی کامیابی کی شرح 59.89 فیصد رہی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش نے کہا کہ امتحانی عمل کو شفاف بنایا گیا۔








