میرپورخاص ,باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے سال 2023 کی جماعت دھم کے نتائج کا اعلان اجرک ہال میرپورخاص میں کردیا.
تعلیمی بورڈ میرپورخاص سال 2023 کے کلاس دسویں جماعت سائنس اور جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں نجی اسکول کے طالب علم عباد نے 1014 مارکس حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ اورگورنمنٹ اپواء اسکول کی طالبہ عریبہ 1010 مارکس لیکر دوسرے نمبر پر رہیں اور گورنمنٹ ہائی اسکول کھان کے طالب علم محمد مزمل 1009 مارکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ دسویں جماعت سال 2023 کے سائنس گروپ میں 25 ہزار 595 امیدواروں نے حصہ لیا۔سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 95.81 فیصد رہا۔
6 ہزار 28 امیدواروں نے اے ون گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔11 ہزار 256 امیدواروں نے اے گریڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کی.بی گریڈ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد 6 ہزار 482 رہی . جنرل گروپ میں کامیابی کا تناسب 74.52 فیصد رہا۔تقریب میں چیئرمین تعلیمی بورڈ سید ذوالفقار علی شاہ سیکریٹری بورڈ انیس الدین صدیقی اور ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ راجپوت میئر بلدیہ کارپوریشن و ڈپٹی میئر جنید بلند اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.