وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بشکیک واقعہ کی خبر ملتے ہی وزیراعظم اور وزارت خارجہ نے فوری طور پر ایکشن لیا، وزیراعظم اور وزیر خارجہ پچھلے دو دنوں سے مسلسل صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔ یہ تمام واقعات پاکستان کے خلاف کوئی ٹارگٹڈ چیز نہیں تھی، جب کوئی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو کافی لوگ زد میں آتے ہیں، ہمارے کرغزستان سے بہت اچھے سفارتی تعلقات ہیں، کرغزستان میں حالات معمول کے مطابق چل رہے ہیں، ہلاکتوں کی جعلی تصاویر پھیلانے والے اللہ سے ڈریں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میرا خود طلبہ سے رابطہ ہوا، وہاں حالات بہتر ہیں، ایک مخصوص سیاسی جماعت والدین کے ذہنوں میں منفی باتیں ڈال رہی ہے، نائب وزیر اعظم مسلسل کرغز حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، یہ پروپیگنڈا پھیلایا گیا کہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، ان معاملات میں نہ کوئی طالبعلم جاں بحق ہوا نہ کسی خاتون کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔عطاء تارڑ نے کہا کہ ہم کسی پاکستانی کو غیر محفوظ نہیں ہونے دیں گے، کچھ لوگ کمرشل فلائیٹ سے آ رہے ہیں، جو ہماری سپیشل فلائیٹ کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں وہ ضرور کریں، خواتین طالبات کی ریپ والی خبریں بالکل جھوٹ کی بنیاد پر پھیلائیں گئیں۔
اس موقع پر وزیر امور کشمیر انجیئنر امیر مقام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اس واقعے کے بعد سمجھا کہ اسحاق ڈار خود وہاں جائیں، ہمیں یہ بھی سوچنا ہے کہ جو وہاں پڑھ رہے ہیں ان کے کافی پیسے خرچ ہوئے ہیں۔امیر مقام نے مزید کہا کہ ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ ہمارے طلبا وہاں سے پڑھیں اور ڈگری لے کر آئیں، وزارت خارجہ کے دفتر میں ہیلپ لائن موجود ہے، جو طلبہ واپس آنا چاہتے ہیں وہ ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔
بشکیک میں خواتین طالبات کی ریپ والی خبریں بالکل جھوٹ پر مبنی ہے، عطا تارڑ

Latest from تازہ ترین

اسرائیل نے عرب وزرائے خارجہ کا مغربی کنارے کا دورہ روک دیا
اسرائیل نے فلسطینی صدر کی دعوت پر مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کا دورہ کرنے والے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کو روک

چین ایشیا میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا ہے کہ چین انڈو پیسفک خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کے لیے ممکنہ فوجی کارروائی

پاکستان بھارت جنگ ہوئی تو میرے پاس کچھ نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو ان کے پاس ان کے

دبئی میں بھارتی ایونٹ میں شاہد آفریدی کی شرکت پر بھارتی صحافی سیخ پا
دبئی میں بھارت کی کیرالا کمیونٹی کے ایونٹ میں پاکستانی کرکٹ اسٹارز شاہد آفریدی اور عمر گل کی شرکت پر بھارتی صحافیوں نے شدید

مودی حکومت قوم کو گمراہ کر رہی ہے، بھارتی اپوزیشن کی تنقید
پاک بھارت کشیدگی کے دوران طیارے گرنے کے بھارتی فوج کے اعتراف کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی