میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رقوم کٹوتی،حبیب بنک ماسٹرمائنڈ نکلا

تفصیل کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کٹوتی کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے کچھ ریٹیلر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہمیشہ ہی ریٹیلرز پر الزام لگایا جاتا ہے کہ یہ کٹوتی کرتے ہیں جب اس کٹوٹی اور کرپشن کی وجہ ریٹیلرز نہیں بلکہ حبیب بینک خود ہے کیونکہ کے بینک ہر ریٹیلرز سے ہر مہینے تقریباً 30000 ہزار روپے بنڈل کی صورت میں وصول کرتا ہے جب کہ جو ریٹیلرز کو بینک کمیشن دیتا ہے وہ تقریباً 14 روپے ہے

ے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط ہر 3 مہینے بعد جاری کی جاتی ہے جبکہ HBL بینک ہر مہینے ریٹیلرز سے 30000 ہزار بنڈل کی صورت میں وصول کرتا ہے،ڈیوائس جب دی جاتی ہے توبنک کے کرتادھرتا ڈھائی سے تین لاکھ روپے ایڈوانس میں لیتے ہیں اور ایچ بی ایل بینک کے ارباب اختیارریٹیلرز کا کمیشن بھی ہڑپ کرجاتے ہیں

ذرائع کابتانا ہےبنک عملے کو ریٹیلرکوعلیحدہ سے خرچہ پانی بھی دینا ہوتا ہےجو خرچہ یاکمیشن نہ دے اس پر ناجائزکٹوٹی کالزام لگاکراس کی ڈیوائس بلاک کردی جاتی ہے ،اس بناپر ریٹیلر زبنک کے ارباب اختیارکے ہاتھوں بلیک میل ہوکر مجبوراََ کرپشن کرنےکیلئے کٹوتی کرتا ہے

ذرائع کاکہناہے کہ حبیب بنک نےریٹیلرزسے سیکورٹی کی مد تقریباً جودو لاکھ روپے لئے ہوئے ہیں ،وہ رقم بھی رٹیلر کوواپس کرنے کی بجائے بینک کاکرپٹ عملہ ہضم کر جاتاہے،

عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعظم شہبازشریف سے بینظیرانکم سپورٹس پروگرام میں مبینہ ہونے والی کرپشن اورحبیب بنک کے ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کامطالبہ کیا ہے

Shares: