قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن پر شدید برہمی کا اظہار

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن ،آصفہ بھٹو نے رپورٹ طلب کر لی
0
38
BISP

اسلام آباد(محمداویس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت تحفیف غربت سے رپورٹ طلب کرلی،تمام ارکان بی آئی ایس پی میں پیسوں کی تقسیم کے دوران پیسے کاٹنے پر یک زبان نظر آئی، آصفہ بھٹو نے کرپشن پر وزارت سے رپورٹ لینے کی تجویز دی،کمیٹی میں شازیہ مری اور اویس حیدر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،شازیہ مری نے کہاکہ پیسے تقسیم کرنے کا نظام تحریک انصاف کے دور میں بنا لاکھوں لوگوں کو سسٹم سے نکالا گیا اویس حیدر نے کہاکہ سندھ میں وڈیرے بھی بی آئی ایس پی سے پیسے نکلتے تھے ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تخفیف غربت کا اجلاس غلام علی تالپور کی زیرصدارت ہوا۔رکن احمد عتیق نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ کے لوگوں کو پیسے پورے نہیں ملتے اس میں کرپشن ہوتی ہے اس کے لیے کیا جا رہا ہے ۔چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہاکہ اس حوالے سے سٹیٹ بینک سے بات ہورہی ہے ۔رکن انتقہ مہدی نے کہاکہ حافظ آباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر میں کرپشن ہورہی ہے لوگوں سے آدھے آدھے پیسے لے لیئے جاتے ہیں پہلے اے ٹی ایم سے پیسے دینے کا طریقہ ٹھیک تھا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ کرپشن میں ہمارے ملازم نہیں بینک کے لوگ ملوث ہیں، رکن آصفہ بھٹو نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے حوالے سے مکمل رپورٹ بناکر کمیٹی میں لے کرآئیں تاکہ اصل معاملے کا پتہ چل جائے ۔

رکن شازیہ مری نے کہاکہ یہ سسٹم تحریک انصاف کی حکومت نے بنایا تھا آدھا پاکستان ایک بینک کو اور آدھا پاکستان دوسرے بینک کو دے دیا بینک نے اپنے ایجنٹس کی ذمہ داری نہیں لی میں نے ہزاروں لوگوں پر ایف آئی آر کرائی تھیں ۔ پیسے کی تقسیم کا نیا ماڈل نہیں بنتا ہمیں نگرانی سخت کرنی ہوگی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت میں یہ ماڈل لایا گیا نئے بینکنگ ماڈل میں یہ اصلاحات کرلیں گے ۔رکن احمد عتیق نے کہاکہ میرے حلقے میں جو لوگوں بینظیر انکم ٹیکس کے لیے اہل(مستحق)ہیں ان کو پیسے نہیں ملتے اور جو اس کے لیے ناہل ہیں مستحق نہیں ہیں وہ پیسے لے رہے ہیں ۔ پنجاب میں رمضان میں ہم نے بی آئی ایس پی کا ڈیٹا استعمال کیا اس میں ایسے لوگ تھے جو مستحق نہیں تھے مگر وہ امداد لے رہے تھے ۔

حکام نے بتایاکہ 9.3ملین خاندانوں کو کور کررہے ہیں جبکہ مزید 6 ملین خاندان مستحق ہیں مگر ہم ان کو مالی امداد نہیں دے رہے کیوں کہ ہمارے پاس وسائل ہیں۔ اگر کوئی مستحق نہیں ہے تو لوگ شکایت کریں گے تو ہم ان کو نکال دیں گے ۔بی آئی ایس پی کا رمضان میں امداد دینے کے لیے 50فیصد ڈیٹا استعمال کیا جبکہ 50فیصد ان کا اپنا ڈیٹا تھا ،رکن اویس حیدر نے کہاکہ پی آئی ایس پی میں ایجوکیشن اور ہیلتھ کو بھی شامل کرلیا جائے کیوں کہ ہمارے علاقوں کے بچے آدھے میں یونیورسٹی چھوڑ دیتے ہیں ۔الزام نہ لگایا جائے کہ پچھلی حکومت کا ماڈل غلط تھا اس میں کیا غلطی ہے وہ کمیٹی میں لائیں۔ سندھ میں وڈیروں نے بی آئی ایس پی سے پیسے نکالے اور خواتین نے سونے کی چوڑیاں پہن کر پیسے نکالے ہیں۔رکن شازیہ مری نے کہاکہ میں اس پر احتجاج کرتی وڈیروں پر الزام لگانا پرانا طریقہ ہے ۔رکن اویس حیدر نے کہاکہ میں معذرت کرتا ہوں مگر یہ حقیقت ہے. چیئرمین کمیٹی غلام علی تالپور نے کہاکہ کمیٹی میں الزام تراشی سے گریز کریں اس سے کمیٹی میں کام نہیں ہوگا اور افسران بھی ہماری بات نہیں سنیں گے ۔ اگر کوئی کمیٹی چھوڑنا چاہتا ہے تو چھوڑ دے ۔

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام قسط کی متوقع آمد،ڈیوائس کے حصول کیلئے بولیاں،2 تک وصولی کاانکشاف

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رقوم کٹوتی،حبیب بنک ماسٹرمائنڈ نکلا

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار وسیع: مستحقین کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچانے کا عزم

کوٹ مبارک: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، پیسے نکوانے گئی بوڑھی خاتون کو نوسرباز عورتوں نے ٹھگ لیا

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی غریب عورتوں سے بھتہ وصولی

میرپور ماتھیلو:باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن ، انچارج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جروارپہنچ گئے

میرپورماتھیلو:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےفرنچائز ر، ریٹیلرزاورایجنٹ مافیاء بے لگام

 انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

 ون مین شو چلایا جارہا ہے، عوام تسلیم نہیں کریگی 

Leave a reply