دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن نے اتوار کو تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا اور اس کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر کی سطح عبور کر گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اس سے قبل اگست میں بِٹ کوائن کی قدر پہلی بار ایک لاکھ 24 ہزار 500 ڈالر تک پہنچی تھی، تاہم اب یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہےرپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں بِٹ کوائن کی قیمت میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی ہے جس کی بڑی وجہ امریکا میں ممکنہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے خدشات ہیں۔ سرمایہ کار غیر یقینی حالات میں ’محفوظ سرمایہ کاری‘ سمجھے جانے والے اثاثوں کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

بلومبرگ نیوز نے کہا کہ امریکی حصص بازار میں اضافے نے بھی بِٹ کوائن کی قیمت کو سہارا دیا ہے، جب کہ وفاقی حکومت کی فنڈنگ سے متعلق مذاکرات نے سرمایہ کاروں کو کرپٹو مارکیٹ کی جانب مزید متوجہ کیا ہے۔مزید برآں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کا خاندان کرپٹو کرنسیوں کے بڑے حامی ہیں اور مختلف کرپٹو منصوبوں میں شمولیت کے باعث ان کی دولت میں اضافہ ہوا ہے۔

8 مسلم ممالک کا امن منصوبے پر حماس کے اعلان کا خیرمقدم

Shares: