بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر اوول کرکٹ گراؤنڈ میں اپنے مزاج پر قابو نہ رکھ سکے اور پچ اور سہولیات کے حوالے سے چیف کیوریٹر سے جھگڑ پڑے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق معاملہ پانچویں ٹیسٹ میچ کی پچ سے متعلق بحث پر شروع ہوا، جس دوران گھمبیر اور چیف کیوریٹر لی فورٹس کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ تاہم بھارتی ٹیم کے ساتھی کوچ نے بروقت مداخلت کر کے معاملے کو رفع دفع کر دیا۔واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچواں اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔ انگلینڈ کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، جبکہ بھارت کو سیریز برابر کرنے کا موقع میسر ہے۔
اس حوالے سے جب لی فورٹس سے میڈیا نے رابطہ کیا تو انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرا کام پچ تیار کرنا ہے، گوتم گھمبیر کے ساتھ ذاتی جذبات کا کوئی تعلق نہیں۔ میں آج سے پہلے انہیں جانتا بھی نہیں تھا۔اس واقعے نے میچ سے قبل ماحول کو مزید تناؤ کا شکار بنا دیا ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے مداح اس فیصلہ کن مقابلے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
امریکا نے القاعدہ رہنما کی گرفتاری پر انعامی رقم 10 ملین ڈالر کر دی
یمن میں بھارتی نرس نمیشا پریا کی پھانسی مؤخر، سزا برقرار
وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین روانہ ہوں گے