حسینہ واجد بنگلہ دیش سے بھارت بھاگیں تو مظاہرین وزیراعظم ہاؤس گھسے اور جو جو ملا اٹھا کر چل دیئے
مظاہرین کی وزیراعظم ہاؤس میں لوٹ مار اور سامان لے جانے کی ویڈیو ز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں،ایک شخص حسینہ واجد کی اٹیچی لے کر جا رہا تھا ،ا س سے پوچھا گیا کہ اس کے اندر کیا ہے، سامان لے جانے والے شخص کا کہنا تھا کہ "اس کے اندر حسینہ واجد کی ساڑھیاں ہیں جو میں اپنی بیوی کو دوں گا اور اسے وزیراعظم بناؤں گا ".
حسینہ واجد کے گھر سے کئی تصاویر و ویڈیو سامنے آ چکی ہیں، حسینہ کی رہائشگاہ میں داخل ہو کر مظاہرین نے کھانا بھی کھایا اس کی ویڈیو بھی وائرل ہو چکی ہے، شہری اپنے ہاتھوں میں قیمتی سامان لے کر جا رہے ہیں تصاویر سامنے آ چکی ہیں،غیر ملکی خبر ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو سے بھی اس بات کی تصدیق ہوتی ہے، سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ویڈیو وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کی ہی ہے۔
ایک صارف نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے شیخ حسینہ کی رہائش گاہ سے چولی، مچھلی، ساڑھی، بلاؤز، یہاں تک کہ کوڑے دان تک لوٹ لیا۔ایک بلوائی نے تو ساڑھی بھی پہن لی تھی۔انہوں نے اس کے کچن سے برتن لوٹ لیے۔
لوگوں نے شیخ حسینہ کی رہائش گاہ سے چولی، مچھلی، ساڑھی، بلاؤز، یہاں تک کہ کوڑے دان تک لوٹ لیا۔
ایک بلوائ نے تو ساڑھی بھی پہن لی تھی۔
انہوں نے اس کے کچن سے برتن لوٹ لیے۔ pic.twitter.com/6kSxnSJlhi— ѕнαfιq кнαи off 🇨🇦 (@saknscan) August 6, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ بنگلہ دیشی عوام وزیراعظم ہاؤس میں گھس گئی،کوئی وزیراعظم ہاؤس میں کھانا انجوائے کرتا رہا، کوئی حسینہ واجد کی ساڑھی لے گیا، کوئی بیڈ پر لیٹ گیا، کوئی مچھلی،پالتو جانور لے گیا۔۔آج بنگلہ دیش حقیقی معنوں میں آزاد ہوگیا
بنگلہ دیشی عوام وزیراعظم ہاؤس میں گھس گئی،کوئی وزیراعظم ہاؤس میں کھانا انجوائے کرتا رہا، کوئی حسینہ واجد کی ساڑھی لے گیا، کوئی بیڈ پر لیٹ گیا، کوئی مچھلی،پالتو جانور لے گیا۔۔
آج بنگلہ دیش حقیقی معنوں میں آزاد ہوگیا pic.twitter.com/uwBQF4EODT— Ayesha Malik (@AyeshaMalikPK) August 5, 2024
بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی ہیں،
حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی
شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی
شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا
بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل
بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی