کراچی کی ماڈل کورٹ جنوبی نے ملزم عبدالجبار کو بیوی کو قتل کرنے پر پھانسی کی سزا سنا دی، ملزم پر 5 لاکھ جرمانہ بھی عائد کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی ماڈل کورٹ جنوبی کی عدالت میں ملزم جبار پر اپنی 55 سالہ بیوی کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہوگیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران عطا سومرونے ملزم عبدالجبار کو بیوی کو قتل کرنے پر پھانسی کی سزا سنا دی، جبکہ عدالت نے ملزم کو اسلحہ رکھنے کے جرم میں 10 سال مزید قید کی سزا کا بھی حکم دیتے ہوئے 5 لاکھ کا جرمانہ عائد کردیا۔ ملزم کی رقم دیت کی صورت میں مقتولہ کے لواحقین کو دی جائیگی۔پولیس کے مطابق ملزم جبار نے جنجوعہ ٹاؤن میں 20 دسمبر 2019 کو اپنی 55 سالہ بیوی سکینہ کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا، واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی وسیم کی مدعیت میں بلوچ کالونی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

Shares: