نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی پھر مہنگی کردی ہے اور نیپرا نےکراچی کیلئے بجلی 4 روپے 45 پیسے یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، اضافے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔
جبکہ نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے اور نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023 میں کی جائیں گی، نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کیلئے 1.49 روپے سے 4.45 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری بھی دی تھی اور نیپرا نے منظوری سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی تھی تاہم کہا گیا تھا بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا لیکن نیپرا کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق پورے ملک کے لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔