بھارت میں بی جے پی غنڈوں کو کھلی چھوٹ ملنے کے بعد اب کوئی بھی محفوظ نہیں، ہندوتوا کے جنونی پجاریوں نے اب سرکاری افسران کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

تازہ ترین واقعے میں بھوبنیشور میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسر رتناکر ساہو کو بی جے پی کارکنوں نے دفتر سے گھسیٹ کر سرعام بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بی جے پی رہنما جگن ناتھ پردھان سے معافی نہ مانگنے پر افسر کو مارا گیا۔بی جے پی کے غنڈوں کی درندگی دیکھ کر اوڈیشہ بھر کے سرکاری افسران خوفزدہ ہو گئے اور احتجاجاً اجتماعی چھٹی پر چلے گئے۔ دو روز سے بیس سے زائد اضلاع میں افسران کی غیر موجودگی کے باعث حکومتی نظام مفلوج ہو چکا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق افسر رتناکر ساہو کو دفتر سے گھسیٹ کر سڑک پر لایا گیا اور بی جے پی کارکنوں نے لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں سے تشدد کیا، پولیس موقع پر موجود ہونے کے باوجود خاموش تماشائی بنی رہی۔بھارتی بیوروکریسی میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے، سرکاری افسران کا کہنا ہے کہ اگر انہیں تحفظ نہ دیا گیا تو احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت میں بی جے پی کی غنڈہ گردی اور سرکاری افسران پر حملے نئی تشویشناک لہر کی علامت بن چکے ہیں، مگر مودی سرکار تاحال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

لاہور سے اسکردو جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، ہنگامی لینڈنگ

بلوچستان میں بارش، آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق

بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر راکٹ حملہ، کشیدگی میں اضافہ، تحقیقات جاری

گوجرانوالہ: تھانے کی حوالات سے 5 ملزمان فرار،غفلت پر انکوائری کا حکم

یوم عاشور سیکیورٹی انتظامات، وزیراعظم کا وزیرداخلہ اور وزرائے اعلیٰ کو خراج تحسین

Shares: