بی جے پی کی کامیابی کے بعد رام مندر کی تعمیر کے لئے اجلاس طلب
بھارتی الیکشن میں بی جے پی کے الیکشن جیتنے کے بعد رام مندر کی تعمیر کے لئے اجلاس طلب کر لیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھاعتی ریاست اترپردیش کے علاقے فیض آباد میں منی رام چھاونی میں ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے. جس کی صدرات رام جنم بھومی نیاس کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس کریں گے. اجلاس میں رام مندر کی تعمیر کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا.
بی جے پی کے الیکشن جیتنے کے بعد بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے رام مندرکی تعمیرکے حوالہ سے راجستھان میں کہا کہ ’’رام کا کام کرنا ہے، رام کا کام ہو کر رہے گا۔‘‘ .
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مودی سرکار میں ہندو انتہاپسند تنظیم وشو ہندو پریشد کے زیر اہتمام بھارت کے سرکردہ ہندو سادھوؤں اور سنتوں کی ایک کانفرنس دہلی میں منعقد ہوئی تھی۔ ان سادھوؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں رام مندر کی تعمیر کے لیے قانون منظور کرے۔
بھارت کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی اور اسے 1992ء میں ہندو انتہا پسندوں نے شہید کر دیا تھا. اس جگہ پر ہندووں نے رام مندر کی تعمیر کا اعلان کیا ہے
واضح رہے کہ بابری مسجد کا معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے ،سپریم کورٹ نے مسئلہ کے حل کے لئے ثالثی کمیٹی تشکیل دی ہے ،جس میں جسٹس خلیف اللہ ،شری شری روی شنکر اور شری رام پنچو شامل ہیں ، احال ہی میں بابری مسجد اوررام مندرتنازعہ میں ثالثی کمیٹی کو سپریم کورٹ نے 15 اگست تک وقت دیا ہے۔