قصور
گورمے بیکری کے عملہ نے اپنے شاندار پاکستانی برینڈ کی ساکھ کو داؤ پہ لگا دیا،غیر معیاری اور چیزوں کی پرنٹ قیمت سے زائد پر فروخت
تفصیلات کے مطابق شاندار پاکستانی برینڈ گورمے کی ساکھ کو اسی کے عملہ نے داؤ پر لگانا شروع کردیا ہے
گزشتہ دن گورمے بیکری قادر آباد چوک قصور میں شہری نے کھانے پینے کی اشیاء خریدیں تو اسے شک گزرا کہ اشیاء غیر معیاری اور ایکسپائر ڈیٹ ہیں جس پر شہری نے بیکری کے مینیجر کو شکایت کی تو مینیجر نے بات ماننے سے انکار کردیا اور تو تکرار شروع کر دی
شہری نے مینیجر سے کہا کہ اگر یہ چیزیں غیر معیاری نہیں تو آپ میرے سامنے اس کو چکھ کر دکھا دیں جس پر مینیجر نے صاف انکار کر دیا
نیز جوس پر پرنٹ رقم 50 روپیہ کی بجائے 60 روپیہ میں فروخت کی جا رہی ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی گورمے بیکری کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق چیزیں فروخت کرنے کا پابند بنائے تاکہ لوگ غیر ملکی برینڈ کی بجائے اپنے پاکستانی برینڈ کو ترجیح دیں اور ملکی معیشت میں بہتری آئے