مچھ : سیکورٹی فورسز نے مچھ میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔

باغی ٹی وی: پولیس کا کہنا ہے کہ بولان کے شہر مچھ میں یکے بعد دیگرے 15 راکٹ فائر کئے گئے،پہاڑوں سے فائر راکٹ مچھ شہر کے مختلف علاقوں میں گرے ،راکٹ گرنے سے متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے،مچھ شہر کے پہاڑی علاقے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،راکٹ فائر اور فائرنگ کے بعد مچھ شہر کی بجلی بھی منقطع ہو گئی،جبکہ مچھ شہر کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے-
https://x.com/europecentrral/status/1752044412002291946?s=20
سیکورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے لئے گھات لگا رکھی تھی، دہشت گرد سیکورٹی فورسز کی طرف سے مؤثر جواب کے نتیجے میں بوکھلا کر پسپا ہو گئے،سیکورٹی فورسز بھاگتے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر چکی ہیں۔
https://x.com/Dukhtar_E_B/status/1752037637408383066?s=20
دوسری جانب نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پہاڑوں سے کچھ راکٹ فائر کیے گئےہیں ،لا اینڈ انفورسمنٹ کے ادارے الرٹ ہیں ،ابھی تک واقعے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
https://x.com/YasinUsmani_Ofl/status/1752046415293890757?s=20
واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت باتیں ہو رہی ہیں ،سوشل میڈیا پر جو باتیں کی جا رہی ہیں ان میں صداقت نہیں۔ابھی تک کلیئرنہیں کہ کون سا علاقہ نشانہ بنایا گیا ہے ،سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں اور پوری صورتحال قابو میں ہے۔

Shares: