گوادر کے علاقے سربندر میں 7 مظلوم محنت کشوں کے قتل میں مطلوب بی ایل اے کا مفرور دہشتگرد بشیر جہنم واصل کر دیا گیا
دوران پیشگی ملزم بشیر کے مہرنگ ، بلوچ یکجہتی کمیٹی ، سوشیل میڈیا کے استعمال اور دہشتگرد تنظیموں سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے، بشیر نامی دہشتگرد نے بتایا کے کس طرح بلوچ یکجہتی کمیٹی اور دہشتگرد تنظیمیں بلوچ نوجوانوں کو ریاست کے خلاف اکساتی اور جرم کرنے پر مجبور کرتی ہیں ،مزید براں مہرنگ بلوچ جیسی خواتین کا کردار محض دہشتگرد کارروائیاں اور لوگوں کو جھوٹ ، نفرت اور فریب کے جال میں پھنسانا ہے- بشیر کوسٹل ہائیوے پولیس کا ملازم بھی تھا ،
8 اور 9 مئی 2024 کی شب سربندر، گوادر میں کام کرنے والے پنجابی محنت کشوں کو بشیر نامی بی ایل اے کمانڈر نے اپنے ساتھیوں سمیت بے رحمی سے قتل کیا تھا ،10 مئی کو زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سربندر میں اس سفاکانہ قتل ، بلوچ یکجتی کمیٹی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی تھی،31 مئی کو تعینات وزیر داخلہ ضیاء لانگو صاحب نے بشمول سی ٹی ڈی ، سانحہ سربندر کے 2 ملزم گرفتار ہونے کے متعلق ہنگامی پریس کانفرنس منعقد کی ،31 مئی سے 10 نومبر 2024 تک ملزم دہشتگرد بشیر جوڈیشل لاک اپ میں زیر حراست تھا اور مختلف دفعات میں کورٹ میں پیش ہو چکا تھا- دوران پیشگی ملزم نے اعتراف جرم کے ساتھ بی ایل اے سے تعلق کا بھی اعتراف کیا
10 نومبر کی رات ملزم بشیر لاک اپ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا- چنانچہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس بارے میں اطلاع کر دیا گیا تھا ،21 نومبر کی رات خفیہ اطلاعات ملتے ہی،اور مقامی لوگوں کی نشاندہی پر گرینڈ آپریشن کیا گیا – 21 نومبر کوسیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران آپریشن میں بشیر ہلاک ہوگیا ،بشیر کے اعتراف جرم کی خبر دہشتگرد تنظیم کو ہو چکی تھی – بشیر کو فرار کرانے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے پس پردہ ہے،ہمیشہ کی طرح دہشت گردوں کے سہولت کار اس بار بھی بشیر جیسے خطرناک دہشت گرد کو معصوم بنا کر پیش کرنے اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں
دہشتگردوں کی سہولت کار،ملک دشمنوں کی ایجنٹ،ماہ رنگ بلوچ پر مقدمہ درج
ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ
بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب
وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم
ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا
ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل
مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان