کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے کارندے درویش عرف ساگر کو گرفتار کر لیا۔ عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق، ملزم درویش عرف ساگر کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے اس کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں تفتیش کرنی ہے۔ پولیس نے عدالت سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے 23 مئی تک 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو 19 اور 20 مئی کی درمیانی شب رینجرز نے حساس اطلاع پر گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کراچی میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا، اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد کو 210 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

سپریم کورٹ کی بڑی پیش رفت: سزائے موت کی تمام اپیلیں نمٹا دی گئیں

کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، 37 کروڑ روپے کی ممنوعہ ادویات ضبط

Shares: